میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے مخلصانہ عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں،آرمی چیف

افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے مخلصانہ عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں،آرمی چیف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک لینڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ولی ترکچی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق ترک لینڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ولی ترکچی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور سمیت دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی و سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ترکی سے اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت تے ہیں، ہمارے تعلقات تاریخی کے ساتھ ساتھ ثقافتی و مذہبی رشتوں میں بندھے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات اورانسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری کی مخلصانہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں اطراف نے عسکری تعلقات کے مزید فروغ خاص طور پر تربیت اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا اورافغانستان کی صورتحال خاص طور پر بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام میں میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں