میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکٹرانکس مارکیٹ کی سب سے بڑی عمارت ال نجیبی ٹاور غیرقانونی نکلی

الیکٹرانکس مارکیٹ کی سب سے بڑی عمارت ال نجیبی ٹاور غیرقانونی نکلی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی میں الیکٹرانکس مارکیٹ کی سب سے بڑی عمارت ال نجیبی ٹاور غیرقانونی نکلی، کراچی انتظامیہ نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ڈپٹی کمشنر،مختارکار اور کمشنر کراچی نے صدرالیکٹرونکس مارکیٹ کی سب سے اونچی عمارت آل نجیبی ٹاورکوغیرقانونی قراردیدیا۔سپریم کورٹ میں جمع کروائی جانیوالی رپورٹ میں بتایاگیاکہ ایک ہزار نوے مربع گز پلاٹ 34 متروکہ سرکاری اراضی ہے۔بلڈر نے پلاٹ 33 الاٹ کرایا اور پلاٹ 34پر قبضہ کرکے غیرقانونی ٹاور کی تعمیرات کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی بلڈنگ اتھارٹی اور ریونیو کے افسران کی ملی بھگت سے این او سی بھی جاری کیا گیا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ اینٹی کرپشن نے کراچی بلڈنگ اتھارٹی اور ریونیو کے افسران کے خلاف انکوائری کی لیکن اعلی افسران کی ایما پرانکوائری بند کردی گئی۔ نیب تحقیقات بھی تاحال التوا کا شکارہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں