اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا کلثوم پروین کی خالی نشست پر الیکشن روکنے کیلئے خط
شیئر کریں
ا سپیکر بلوچستان اسمبلی عبد القدوس بزنجو نے کلثوم پروین کی خالی نشست پر الیکشن روکنے کیلئے چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ۔تفصیلات کے مطابق سینٹر کلثوم پروین کی خالی نشست پر سینیٹ انتخاب کے معاملہ پرسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد القدوس بزنجو نے چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ دیا جس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کلثوم پروین کی خالی نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا کر دی۔خط کے متن میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر 14 جنوری کو انتخاب کا شیڈول جاری کر رکھا ہے ، کورونا کی موجودہ لہر کے باعث انتخاب ممکن نہیں،الیکشن کمیشن اپنے جاری کردہ شیڈول پر نظر ثانی کرے ، فروری 2021 میں سینیٹ الیکشن شیڈول ہیں اور کلثوم پروین کی خالی نشست 11 مارچ کو ویسے ہی ختم ہو رہی تھی،اس خالی نشست پر ایک ہی بار انہی دنوں میں الیکشن کرایا جائے ۔