سپریم کورٹ 'رینجرز اہلکار کی برطرفی فیصلے کے خلاف اپیل مسترد
ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
سپریم کورٹ آف پاکستان نے رینجرز اہلکار کی نوکری سے برطرفی فیصلے کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی، رینجرز اہلکار کو اغوا برائے تاوان میں ملوث ملزم کو رشوت لے کر چھوڑنے کے الزام پر برطرف کیا گیا تھا۔ پیرکو وائس چانسلر کے اغوا میں ملوث ملزم کو رہا کرنے پر نوکری سے برطرف رینجرز اہلکار امجد کی اپیل کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت ہوئی۔عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ انکوائری رپورٹ کے مطابق اسلامہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ملزم موسیٰ ولی نے اغوا کیا جسے رہا کرنے کے لیے رینجرز اہلکار نے 90 ہزار رشوت لی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اہلکار نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ 90 ہزار روپے ڈی ایس آر صفدر کو دینے کے لئے وصول کیے تھے ۔اس موقع پر عدالت نے رینجرز اہلکار امجد کی نوکری سے فارغ کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔