رواں سال سونے کی قیمت میں 25 ہزار روپے کا اضافہ ہوا
ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
رواں سال سونے کی قیمت میں 25 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق سال 2019کے اختتام پر پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت88 ہزار 400 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا1522 ڈالر فی اونس پر رہا ۔سال 2020 کے اختتام تک عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تقریباً350 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا۔ سال بھر کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونا 350 ڈالر کے اضافے سے 1880ڈالرز سے زائد پر پہنچ گیا۔ سال بھر کے دوران ملک بھر میں سونا تقریباً25 ہزار روپے کے اضافے سے 1لاکھ 13ہزار 350 روپے ہوگئی۔رواں سال کے دوران 10گرام سونا 21ہزار روپے کے اضافے سے 97ہزار 180 روپے پر پہنچ گیا۔ گولڈ ڈیلرز نے کہا کہ سال 2021 میں سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت مزید بڑھنے کا امکان ہے ۔