میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم سندھ میں خورد بر د کیس ، سپریم کورٹ نے عرفان احمد شیخ کی اپیل مسترد کردی

محکمہ تعلیم سندھ میں خورد بر د کیس ، سپریم کورٹ نے عرفان احمد شیخ کی اپیل مسترد کردی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان نے محکمہ تعلیم سندھ میں 7 کروڑ سے زائد کی خوردبرد کے جرم میں سینئر اکائونٹنٹ ٹھٹھہ عرفان احمد شیخ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل ڈویڑنل بینچ نے سروس ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف عرفان احمد شیخ کی اپیل کی سماعت کی۔درخواست گزار عرفان احمد شیخ کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل ٹھٹھہ محکمہ تعلیم میں سینئر اکائونٹنٹ تھے ، جس آئی ڈی سے رقم منتقل ہوئی وہ سب کے استعمال میں تھی، انکوائری میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا، نوکری سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔وکیل نے کہا کہ میرے موکل عرفان شیخ کی سروس باقی ہے جھوٹا الزام لگا کر ریٹائر کیا گیا ہے ، ان پر 7 کروڑ روپے جعلی آئی ڈی کے ذریعے منتقل کرنے کا جھوٹا الزم ہے جبکہ وہ رقم بھی واپس ہوچکی ہے ۔چیف جسٹس گلزار احمد نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کیا ہمیں نہیں معلوم حکومتی اکائونٹس میں کیا ہوتا ہے ، یہ تو 7 کروڑ کی خردبرد ہے ، 7 ارب ادھر ادھر ہوجاتے ہیں، آپ کہتے ہیں کہ انسانی غلطی ہے مگر 7 کروڑ ادھر ادھر ہو گئے ۔درخواست گزارعرفان شیخ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دائر درخواست میں رقم کی واپسی سے متعلق دستاویزات شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سینئر آڈیٹر عرفان شیخ کی درخواست مسترد کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں