لیاری دریاآبادمیں ایس بی سی اے کا آپریشن ،علاقہ مکینوں کی مزاحمت
ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
کراچی کے علاقے لیاری دریاآباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)کے آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں نے مزاحمت کرتے ہوئے ٹیم کو آپریشن سے روک دیا۔علاقہ مکینوں کی جانب سے مزاحمت کرنے پر غیرقانونی تعمیر کی گئی عمارت کو گرانے سے روک دیا گیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔واضح رہے کہ ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم لیاری میں غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والی عمارت کو گرانے کے لیے پہنچیں تو ان پر علاقہ مکینوں نے دھاوا بول دیا اور مسلح افراد کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم کو ڈرایا دھمکایا بھی گیا۔