میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف پی سی سی آئی انتخابات ،بزنس مین پینل نے5سال بعد یوبی جی سے اقتدار چھین لیا

ایف پی سی سی آئی انتخابات ،بزنس مین پینل نے5سال بعد یوبی جی سے اقتدار چھین لیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت(ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات برائے2020 میںبزنس مین پینل نے5سال ہارنے کے بعدبالآخر برسراقتدار یونائٹیڈ بزنس گروپ سے اقتدار چھین لیا۔بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار انجم نثارنے186ووٹ حاصل کرکے یو بی جی کے امیدوار نعمان بٹ کو20ووٹوں سے شکست دیدی، نعمان بٹ166ووٹ حاصل کرسکے۔ سینئرنائب صدر کے منصب پرحنیف گوہر اورعاصم غنی کے مابین مقابلہ ٹائی ہوا،دونوں امیدواروں نے مساوی176-176ووٹ حاصل کئے تاہم 4ووٹ سیلڈ کئے گئے جن کا فیصلہ عدالت میںہوگا۔نایب صدور کی 11 نشستوں پر ہونے والے انتخاب میںبزنس مین پینل نے 7 جبکہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کے 4سیٹیں حاصل کرنے میں کام یاب ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کوفیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سالانہ انتخابات پر امن ماحول میں ہوئے۔صبح ساڑھے9 بجے پولنگ کا آغاز ہوا جو نمازجمعہ کیلئے ڈیڑھ گھنٹے کے علاہ مسلسل جاری رہا۔ایک موقع پر ووٹرز کو اپنے حق میں کرنے کیلئے دونوں گروپ کے حامیوں میں تنازع بھی ہوا اورایک دوسرے کے گریبانوں پر ہاتھ ہاتھ ڈال دیئے۔تاہم ملک بھر سے آئے ہوئے ووٹرز ایک دوسرے سے ملتے اور خوش گپیوں میں مصروف رہے،یو بی جی کے سرپرست اعلی ایس ایم منیرکڈنی ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے ڈاکٹروں کی ہدایت پر اپنے گھر میں بیٹھ کر ہی پولنگ کی تمام تر معلومات حاصل کیں۔دونوں ہی گروپوں میں ووٹرز اورانکے حامیوں کا رش رہا تاہم ووٹرز کی اکثریت برسراقتداریو بی جی کے کیمپ میں رہی۔ایف پی سی سی آئی کی الیکشن کمیٹی مسعودنقی،کیپٹن عبدالرشید ابڑو اورزبیرچھایاپر مشتمل تھی، سوا 6 بجے کے بعد پولنگ بندکردی گئی مگر جو ووٹر پولنگ ایریا میں داخل ہوچکے تھے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس اور ریبنجرز کی نفری موجود تھی۔نائب صدور میں بزنس مین پینل کے7 نائب صدورقیصر خان،عبدالقیوم،جمعہ خان،شیخ سلطان رحمان،روحی رضوان،خرم اعجازاور ڈاکٹر محمدارشدکامیاب ہوئے جبکہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کے 4 نائب صدور زبیرباویجہ،محمدعلی قائد،ندیم شیخ اورزاہد اقبال کامیاب قرار پائے۔ نومنتخب صدر انجم نثار نے کہا کہ جس طرح طارق سعید سے فیڈریشن چھینا تھا وہ دوبارہ واپس آگیا ہے،ہم اب آراینڈ ڈی پر توجہ دیں گے اورتجارت وصنعت کی بہتری کیلئے کام کریں گے اورملکی معیشت کے لئے بہتری کا کردار ادا کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں