میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف علی زرداری نے براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ کیا، فیصل واوڈا

آصف علی زرداری نے براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ کیا، فیصل واوڈا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے آبی امور فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کے قاتلوں کو زمین کھود کر بھی نکال لیں گے ۔لاہور میں عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا معاملہ اداروں کا ہے ، ان کے خلاف کیسز نواز شریف کے دور میں بنائے گئے ، جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی ہے ، آصف زرداری نے کل براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ کیا، قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ہے ، اگر انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا تو وہ کلیئر ہو جائیں گے جب کہ زرداری نے لاڈلا کا لفظ بھی نواز شریف کے لیے استعمال کیا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ زرداری صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے ہمیں بری الزمہ قرار دیا، زرداری نے بکواس کرنے اور پھٹے ہو ئے ڈھول کے الفاظ بھی نواز شریف کے لیے استعمال کیے جبکہ میں نہیں سمجھتا تھا کہ بلاول زرداری، اومنی گروپ کے ترجمان بن جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کی جان اہم ہے ، سندھ حکومت سو رہی ہے ، میں سیاسی پوائنٹ ا سکورنگ نہیں کرنا چاہتا، جب بھی ہم بات کرتے ہیں تو 18 ویں ترمیم کا کہہ کر وہ چھت سے لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل میں بانی ایم کیو ایم ملوث ہے اور علی رضا عابدی کے قاتلوں کو زمین کھود کر بھی نکال لیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں