میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ترکی نے شامی صدر بشار الاسد کو دہشت گرد قرار دیدیا

ترکی نے شامی صدر بشار الاسد کو دہشت گرد قرار دیدیا

منتظم
جمعرات, ۲۸ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے شام کے صدر بشار الاسد کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہاتھ لاکھوں افراد کے قتل میں رنگے ہوئے ہیں۔تیونس کے دورے کے موقع پر صدر رجب طیب اردوان نے بیان میں کہا کہ شام کے مستقبل میں بشار الاسد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، اور شامی عوام خود بھی بشار الاسد کو صدر کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے۔ترک صدر نے بشار الاسد کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص سے امن مذاکرات کی کوششیں ناممکن جس کے ہاتھ 10 لاکھ افراد کے قتل میں رنگے ہوئے ہوں۔طیب اردوان نے کہا کہ شمالی شام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، شام میں سیکیورٹی صورت حال انتہائی خراب ہے اور بشارالاسد کے ہوتے ہوئے وہاں امن ممکن نہیں ہے۔شام کی وزارت خارجہ کی جانب سے ترک صدر کے بیان پر ردعمل میں رجب طیب اردوان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ خود شامی خانہ جنگی میں بشار الاسد کے مخالف دہشت گرد گروپوں کی مدد کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ شام میں مارچ 2011 سے خانہ جنگی جاری ہے جس میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 5 لاکھ سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں