میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماڈل ٹائون سانحہ پر پیپلزپارٹی طاہرالقادری کے ساتھ ہے،خورشید شاہ

ماڈل ٹائون سانحہ پر پیپلزپارٹی طاہرالقادری کے ساتھ ہے،خورشید شاہ

منتظم
جمعرات, ۲۸ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

سکھر(نامہ نگار) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے معاملے پر طاہر القادری کے ساتھ ہیں ،ہم جی ڈی اے میں بھی اتحادی رہ چکے ہیں ، پیپلزپارٹی چھوٹی بڑی جماعتوں کوساتھ لیکرچلنے کاتجربہ رکھتی ہے،ن لیگ کے ایم این ایز ساتھ دیتے تو آج جنوبی پنجاب الگ صوبہ ہوتا،حکمران جماعت نے عوام کو دھوکا دیا ہے۔سکھر میں لاڑکانہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نون لیگ نے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ دھوکا کیا، اگرنون لیگ اورجنوبی پنجاب کے ایم این ایز ساتھ دیتے تو جنوبی پنجاب الگ صوبہ ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو خودمختاری دی اور سرائیکی صوبے کے لیے عملی کوششیں کیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سانحہ ماڈل ٹائون کے حصول انصاف کے لیے طاہرالقادری کے ساتھ کھڑی ہے، ہم پر تنقید کرنے کے بجائے حکمران ماڈل ٹائون کے شہداء کو انصاف کیوں نہیں دیتے؟اپوزیشن لیڈر کا کہناتھا کہ آصف زرداری اورطاہرالقادری کی ایک اورملاقات طے پائی ہے اوراے پی سی سے پہلے آصف زرداری اورطاہرالقادری کی دوبارہ ملاقات ہوگی،جس میں پیپلزپارٹی کااعلیٰ سطحی وفداے پی سی میں شرکت کرے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں