میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

منتظم
جمعرات, ۲۸ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی دسویں برسی گڑھی خدابخش بھٹو میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ برسی تقریبات کا آغا نوڈیرو ہاؤس میں قرآنی خوانی سے کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس کے بعد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بلند درجات کے لیے دعا مانگی گئی، بعد ازاں لنگر نیاز بھی تقسیم کیا گیا۔ ملک کے کونے کونے سے بڑی تعداد میں مرد اور خواتین جیالوں و کارکنان نے گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر شہدائے کے مزاروں پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی جبکہ مزاروں پر پھول بھی نچھاور کیے جس دوران مرد اور خواتین نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کی برسی کے موقع پر یاد کرکے ان کے مزار سے لپٹ کر روتے رہے اور زندہ ہے بی بی زندہ ہے، جیئے بھٹو، جیئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو، جیئے بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر پارٹی قائدین کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔ برسی کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات فول پروف کرتے ہوئے 6 ہزار 900 پولیس، ایس ایس یو، آر آر ایف، سی ٹی ڈی، ٹریفک اور لیڈیز اہلکاروں کو تعینات کیا کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ عملے کو بھی الرٹ رکھا گیاگڑھی خدابخش بھٹو میں منائی جانے والی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی دسویں برسی تقریبات میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، بختاور بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری، ایم این اے فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، چودھری اعتزاز احسن، نیئر بخاری، حیدر زمان، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر شیرین رحمان، سینیٹر فاروق ایچ نائک، لطیف کھوسہ، نوید قمر، نواب یوسف تالپور، سینیٹر سعید غنی، سینیٹر سسئی پلیجو، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال، صوبائی وزیر مکیش چاولا، امداد پتافی، فیاض بْٹ، سید سردار احمد شاہ، پیپلز پارٹی ڈویزن لاڑکانہ کے صدر اور ایم این اے اعجاز علی جکھرانی، ایم پی اے خورشید احمد جونیجو، ایم این اے رمیش لعل، میاں منظور وٹو، مولابخش چانڈیو، علی مدد جتک، صابر علی بلوچ، فیصل کریم کنڈی، گیانچندا ایسرانی سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں