بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی پارٹی چئیرمین کے عہدے سے فارغ
شیئر کریں
اسلام آباد: بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی پارٹی چئیرمین کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے-
زرائع کے مطابق اسد قیصر تحریک انصاف کے نئے چئیرمین منتخب ہو گئے ہے-
علی محمد خان سیکرٹری جنرل نامزد کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پارٹی عہدوں میں اہم رد و بدل کر دیا ہے۔
جبکہ سلمان اکرم راجہ کی جگہ علی محمد خان کو پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا-
سلمان اکرم راجہ نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجہ کے استعفے کی تصدیق کردی-
ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا ہے-
دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کی معذرت منظور کرنے سے انکار کر دیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نہ بانی نے نہ کسی نے استعفیٰ کا تقاضہ کیا ہے۔ میں خود بھی مستعفی نہیں ہورہا۔
بتایا گیا تھا کہ سلمان اکرم راجا کو لاہور سے قافلہ لے کر اسلام آباد جانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ راستے بند ہونے کے بعد سلمان اکرم راجا کی جانب سے لاہور میں ہی احتجاج کا پلان بنایا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا لاہور میں بھی ورکرز کو نکالنے میں ناکام رہے تھے۔
پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر سلمان اکرم راجہ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا۔
سلمان اکرم راجہ کی جانب سے گذشتہ جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ تمام راستوں کو بند کیا گیا، چناب اور راوی پر پلوں کو بند کیا گیا –
24 نومبر کو کسی کیلئے لاہور سے باہر نکلنا ممکن نہیں تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے اعتراض کیا کہ بہت سے لوگ بشمول میرے اسلام آباد کیوں نہیں پہنچے۔ میں پورا دن لاہور کی سڑکوں پر تھا اور یہاں یہ عالم تھا کہ اگر 20، 30 لوگ بھی ایک جگہ جمع ہوتے تو ان پر لاٹھیاں برسائی جاتیں اور ان کو گرفتار کیا جاتا تھا۔
24 نومبر کوپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے ڈی چوک پراحتجاج کی کال دی گئی تھی۔
پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے لاہور میں احتجاج کی کال دی گئی تھی تو ان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی گاڑی میں اپنی لوکیشن کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں –