آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بیلاروس کے صدر کی ملاقات, دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال
Author One
جمعرات, ۲۸ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
راولپنڈی : بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے چیف آف آرمی جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق الیگزینڈر لوکاشینکو نے اسلام آباد میں چیف آف آرمی جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون کے امکانات اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف نے بیلاروس کی بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں خدمات کو سراہا-
جبکہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
صدر لوکاشینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے اہم کردار کا اعتراف کیا –