میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی گلوکارکے کلب کے باہر دھماکے کی زمہ داری لارئس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی

بھارتی گلوکارکے کلب کے باہر دھماکے کی زمہ داری لارئس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی

Author One
جمعرات, ۲۸ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

چندی گڑھ : بھارتی ریپر و گلوکار بادشاہ کے کلب کے باہردھماکا ہوا ہے جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی ہے۔

زرائع کے مطابق چندی گڑھ میں 2 دھماکے سنے گئے جن میں سے ایک ریپر بادشاہ کی ملکیت میں شامل مشہور کلب کے باہر ہوا۔

چندی گڑھ میں رات گئے کلبز کے باہر ہوئے دھماکوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن دھماکے سے بادشاہ کے نائٹ کلب کے سامنے والے حصے کو نقصان پہنچا –

دھماکے کے وقت کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں ایک شخص کو کلب کے باہر بم پھینک کر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سلمان خان کے ساتھ بشنوئی نے بادشاہ کو بھی نشانے پر رکھ لیا-

گینگ کے رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ کلب کے مالکان کو ‘ بھتے‘ کیلئے کالز کی تھیں لیکن گینگ کی دھمکیوں کو نظر انداز کردیا گیا تھا-


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں