میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر منصوبوں میں ناقص مٹیریل کا استعمال، پلازہ قلیل عرصے میں ناکارہ

عارف بلڈر منصوبوں میں ناقص مٹیریل کا استعمال، پلازہ قلیل عرصے میں ناکارہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عارف بلڈر کا منصوبوں میں ناقص میٹیریل کا استعمال، پلازہ تھوڑی ہی عرصے میں ناکارہ ہوگئے، الکریم اسکوائر نامی پلازہ کی گراؤنڈ پلس چار منزلہ عمارت کی این او سی لی گئی، اسے این او سی سٹرکچر پر دو اور فلور بھی تعمیر کر لئے گئے، نقاش ولاز کے گھر و کاٹیج بھی 20 سال کے بعد بھی بن نہ سکے، ادارے بدنام زمانہ بلڈر کے آگے بے بس، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضون ،غیرقانونی تعمیرات اور جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے اربوں روپے اینٹھنے والے عارف بلڈر کا اپنے رہائشی و.ل کمرشل منصوبوں میں ناقص میٹیریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث چند ہی سالوں میں مختلف پلازوں کی صورتحال خراب ہو رہی ہے، ناقص میٹریل کے باعث بلند و بالا عمارتوں میں کسے حادثے کی صورت میں شدید جانی و مالی نقصان کا خدشہ پایا جاتا ہے، دوسری جانب عارف بلڈرز نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ملی بھگت کرکے غیرقانونی طور پر فلور تعمیر کر لئے ہیں، روزنامہ جرات کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق 10 سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عھدے پر براجمان عرس ڈاوچ نے قاسم آباد میں عارف بلڈرز کی غیرقانونی تعمیرات میں مرکزی سہولتکاری کا کردار ادا کیا، عارف بلڈرز نے وادھو واھ روڈ پر الکریم اسکوائر نامی منصوبے کی گراونڈ پلس چار منزلہ منصوبے کی این او سی لی تاہم اسے این او سی پر چار منزل کے پاس شدہ سٹرکچر پر مزید دو فلور غیرقانونی تعمیر کرکے نقشے میں رد وبدل کرادی ہے لیکن مذکورہ منصوبہ تاحال نامکمل ہے، دوسری جانب قاسم آباد میں نقاش ولاز نامی منصوبے کی الاٹیز 20 سال سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ کروڑوں روپے لینے کے باوجود سینکڑوں الاٹیز کی کاٹیج اور گھر تعمیر نہیں کئے گئے جس کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں