میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موٹروے کرپشن ، اسسٹنٹ کمشنر منصور علی عباسی نے ابتدائی بیان اینٹی کرپشن کو دے دیا

موٹروے کرپشن ، اسسٹنٹ کمشنر منصور علی عباسی نے ابتدائی بیان اینٹی کرپشن کو دے دیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سکھر حیدرآباد ایم 6 موٹروے میگا کرپشن کیس، کیس میں نامزد اسسٹنٹ کمشنر منصور علی عباسی نے اپنا ابتدائی بیان اینٹی کرپشن کو دے دیا، گرفتار ڈپٹی کمشنر عدنان رشید کا جرم قبول کرنے سے انکار، اینٹی کرپشن سمیت سندھ حکومت کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹیاں کرپشن کا تعین کرنے میں ناکام، تفصیلات کے مطابق سکھر حیدرآباد ایم 6 موٹروے میں اربوں روپے کی میگا کرپشن کیس میں نامزد منصور علی عباسی نے اینٹی کرپشن کو ابتدائی بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، ذرائع کے مطابق منصور علی عباسی نے ابتدائی بیان میں تاحال جرم قبول کرنے یا پیسے واپس کرنے کی یقین دہانی نہیں کروائی دوسری جانب اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید نے بھی جرم قبول کرنے سے انکار کردیا ہے، ذرائع کے مطابق عدنان رشید نے بھی پلی بارگیننگ کی پیشکش کو قبول نہیں کیا، سندھ حکومت کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹیوں کو پیسے واپس کروانے کا ٹاس دے رکھا ہے تاحال اینٹی کرپشن سمیت سندھ حکومت کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹیاں کرپشن، پیسوں کی تقسیم سمیت دیگر ملوث افراد کا تعین نہ کر سکیں، اینٹی کرپشن کی جانب سے مختیارکاروں کے بیانات بھی لے لئے گئے ہیں، ایم 6 موٹروے میگا کرپشن کی تحقیقات نیب اور ایف آئی اے بھی کر رہی ہیں اور کیس میں نامزد اسسٹنٹ کمشنر منصور عباسی اور سندھ بٰنک کا افسر تابش شاہ عبوری ضمانت پر ہیں، جبکہ نوشہروفیروز میں بھی 3 ارب سے زائد کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں اور ڈپٹی کمشنر مٹیاری دبئی فرار ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں