میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی ویڈیوز اور آڈیو بنانا (ن)لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے،فواد چوہدری

جعلی ویڈیوز اور آڈیو بنانا (ن)لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے،فواد چوہدری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ اور فو ج کو دبائو میں لانے کے لئے منصوبہ بندی کے تحت مہم چلائی اور اس کا بنیادی مقصد صرف یہی تھاکہ کسی طرح نواز شریف کی مقدمات سے جان چھوٹ جائے ،اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جب آپ پچیس ،پچیس تیس ،تیس سال حکمران رہ جاتے ہیں تو ہر شعبے میں اپنے پروردہ لوگوں کو وہاں پر لگا دیا جاتا ہے اوررانا شمیم بھی اسی طرح کا ایک کردار ہیں ،مریم صفدر او رکیپٹن (ر) صفدر کو باقی کام چھوڑ کر ویڈیوز کا کام ہی شروع کر دینا چاہیے ،،ان کے اوپر بد عنوانی کے جرائم تو ہے ہی ہیںان کے اوپر شہادتوں کے ساتھ ٹمپرنگ کر کے کھلواڑ کرنے کا کیس بھی بننا چاہیے اور انہیں اس کی علیحدہ سے سزا ہونی چاہیے سعودی عرب نے تین ارب ڈالر دئیے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی اپنے آخری مراحل میں ہے اوران اقدامات کے نتیجے میں پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ یہ ہفتہ اچھی خبروںکا ہفتہ رہا ہے ۔اس سے پہلے عدلیہ کے خلاف ایک سازش کی ہوئی لیکن وہ بے نقاب ہوئی ، یہ سلسلہ رانا شمیم کے حلف نامے سے شروع ہو ااور بلیک میلنگ کا یہ سلسلہ جسٹس (ر)ثاقب نثار کی جعلی ویڈیو کے ذریعے ایکسپوز ہوا ۔ جب بھی مریم نواز اور نواز شریف کے اوپر مقدمات اپنے آخری مراحل پر پہنچتے ہیں تو وہ اسی طرح انہیں سبوتاۃ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،اس میں شبہ نہیں ہے جب پچیس پچیس تیس تیس سال حکمران رہ جاتے ہیں تو ہر شعبے میں میںاپنے پروردہ لوگوں کو وہاں پر لگا دیا جاتا ہے اوررانا شمیم بھی اسی طرح کا ایک کردار ہیں، وہ (ن)لیگ کے عہدیدار تھے اوران کو اٹھا کر گلگت بلستان کا چیف جسٹس بنادیا گیا اور پھر ان سے مرضی کا حلف نامہ لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کیلبری فائونٹ کے بعد وطیرہ ہی بنا لیا ہے ،وہ جعلی ویڈیوز او رکبھی آڈیوز تخلیق کرتی ہیںاور انہیںاداروں پر دبائو کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، عدلیہ کو اس کا بھرپو رنوٹس لینا چاہیے ،ان کے اوپر بد عنوانی کے جرائم تو ہے ہی ہیںان کے اوپر شہادتوں کے ساتھ ٹمپرنگ کر کے کھلواڑ کرنے کا کیس بھی بننا چاہیے اور انہیں اس کی علیحدہ سے سزا ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ فوج اور عدلیہ کے خلاف پوری مہم چلائی گئی جس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ان اداروں کو دبائو میں لایا جائے ،اس کے لئے صحافی بھی استعمال ہوئے ،کئی اینکر زکو استعمال کیاگیا جو پرائیویٹ ٹوئٹس کرتے ہیں ان کو بھی استعمال کیا گیا اور واحد مقصد یہ ہے کہ فوج اور عدلیہ کو دبائو میں لایا جائے اورنواز شریف کی مقدمات سے کسی طرح جان چھوٹ جائے حالانکہ آپ کی پراپرٹیز کا جو سکینڈل سامنے آیا ہے وہ عالمی سطح پر سامنے آیا ہے۔آپ کو چاہیے کہ آپ پاکستان کے لوگوں کے سامنے آئیں اور اس کا ایک ہی جواب ہے کہ آپ نے اس کی رسید دینی ہے کہ آپ نے یہ پراپرٹیز کیسے خریدیں،آپ جواب نہیںدے رہے آئیں بائیں شاہیں کرتے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں ہونا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں