میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان ، دہشتگردوں کاچیک پوسٹ پر حملہ 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان ، دہشتگردوں کاچیک پوسٹ پر حملہ 2 جوان شہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد 2 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائیک رحمان اور لانس نائیک عارف شامل ہیں۔ شہید نائیک رحمان کا تعلق چترال اورشہید لانس نائیک عارف کا تعلق ٹانک سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں