میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرد موسم میں مچھلی کی سجی کھانے کے شوقین افراد نے سانگھڑ کا رخ کر لیا

سرد موسم میں مچھلی کی سجی کھانے کے شوقین افراد نے سانگھڑ کا رخ کر لیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

موسم سرد ہوتے ہی قدرتی جھیل کی مچھلی کی سجی کھانے کے شوقین نے سانگھڑ کا رخ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق قدرتی جھیل کے میٹھے پانی میں پیدا ہونے والی کھْرڑا مچھلی کی سجی نے سرد موسم میں لوگوں کو دیوانہ کر رکھا ہے ، یہ سجی کوئلوں پر مخصوص انداز میں پکا کر تیار کی جاتی ہے ۔ چٹ پٹے مصالحوں کے ساتھ پیش کی جانے والی مچھلی کی سجی سرد موسم کا لطف دوبالا کردیتی ہے ۔مچھلی کھانے آنے والوں نے بتایا کہ یہاں کی مچھلی بہت زبردست ہے ، ہم ہفتے میں ایک دو مرتبہ ادھر سے 10، 11 کلو مچھلی بنوا کر جاتے ہیں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ کھاتے ہیں۔بازار کے روایتی کھانوں سے ہٹ کر غیر روایتی تاہم قدرتی انداز میں تیار کی گئی مچھلی کی سجی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں