میری وجہ شہرت ڈرامہ سیریل '' تنہائیاں '' تھی ،مرینہ خان
شیئر کریں
اداکارہ و ڈرامہ ڈائریکٹر مرینہ خان نے کہا ہے کہ میری وجہ شہرت ڈرامہ سیریل ” تنہائیاں ” تھی جس سے مجھے ملک گیر ملی ، اداکاری کی طرح ڈائریکشن کو بھی پسند کیا گیا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میرا شوبز میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ، میری ایک دوست کہکشاں پہلے ہی ٹی وی پر کام کر رہی تھی اور میں اس کے ساتھ ٹی وی سٹوڈیو جایا کرتی تھی انہی دنوں شہزاد خلیل ڈرامہ سیریل ” تنہائیاں ” کے آڈیشن لے رہے تھے اور مجھے بھی ڈرامہ سیریل میں کاسٹ کر لیا گیا ۔اس سے قبل میں نشان حیدر کے حوالے سے ایک ڈرامہ” راشد منہاس ” کر چکی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ” تنہائیاں ” آن ائیر ہونے سے ایک روز قبل ہی مجھے بہروز سبزواری نے آگاہ کر دیا تھا کہ کل سے تمہاری زندگی بدل رہی ہے اور پھر ایسا ہی ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے سفید بال میری پہچان کا حصہ بن چکے ہیں ، 90کی دہائی میں جب میں بالکل نوجوان تھی تو اس وقت ہی میرے بال سفید ہونا شروع ہو گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بطور ڈائریکٹر میں نے ”ڈولی کی آئے گی بارات ” سمیت دیگر میں ڈائریکشن دی ہے اور خدا کا شکر ہے کہ میری اداکارہ کی طرح میری ڈائریکشن کے انداز کو بھی پسند کیا گیا ۔