آزادی مارچ کیس، عمران خان کیخلاف اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ
شیئر کریں
بری ہونے کے باوجود چالان جمع ،عدالت نے ٹرائل کیلئے کارروائی بھی شروع کردی
پی ٹی آئی کے وکلا نے بانی کی کیس میں بریت کی نشاندہی کردی،کارروائی ممکن نہیں
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس میں بری ہونے کے باوجود اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف چالان جمع کرادیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے ٹرائل کے لئے کارروائی بھی شروع کردی تاہم پی ٹی آئی کے وکلا نے بانی پی ٹی آئی کی اس کیس میں بریت کی نشاندہی کردی۔عدالت کے رو برو عمران خان کے وکلا نے کہا کہ 27 فروری 2024 کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے بریت کا فیصلہ دیا تھا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کو آزادی مارچ کیس میں بری کر دیا تھا اس لیے عمران خان کے خلاف کارروائی ممکن نہیں۔تھانہ ترنول میں درج مقدمہ کا نمبر 627 ہے جس میں بانی پی ٹی آئی بری ہوئے تھے، پولیس کی جانب سے تھانہ ترنول مقدمہ نمبر 627 میں بانی کے خلاف چالان جمع کرایا گیا۔


