میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان جنوبی افریقا کرکٹ سیریز،ون ڈے میچزکیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل

پاکستان جنوبی افریقا کرکٹ سیریز،ون ڈے میچزکیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

اضافی نفری طلب، 7500 افسران اور پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے
اقبال سٹیڈیم میں4،6 اور8 نومبر کو تین حصار میں سکیورٹی فراہم کی جائیگی،سٹی پولیس
فیصل آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کے دوران سکیورٹی انتظامات کیلئے اضافی نفری طلب کرلی گئی۔ فیصل آباد پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا، جس کے مطابق پولیس کے 7500 افسران اور پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے پولیس لائن کمپلیکس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین چار ،چھ اور آٹھ نومبر کو کھیلے جانے والے ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کے لیے سکیورٹی انتظامات مکمل کرکے فیصل آباد پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔سکیورٹی پلان کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں تین حصار میں سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ حصاروں کے ساتھ مختلف سکیورٹی پوائنٹس پر 7500 سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پاک افریقہ سیریز کے لیے ایس پیز ڈی ایس پیز انسپکٹرز ایس ایچ اوز اور پولیس کے جوان تعینات کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اہم ڈیوٹی پوائنٹس میں ایٔرپورٹ، سرینا ہوٹل ،اقبال سٹیڈیم اور پارن کنگ کے ساتھ ساتھ روٹ ڈیوٹی شامل ہے جہاں پر پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی سکیورٹی اور چیکنگ کے لیے لیڈی اہلکار معمور ہوں گی ،پولیس جوانوں اور افسران کے علاوہ ایلیٹ فورس ،ڈالفن سکواڈ ،پولیس رسپانس یونٹ کی ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی۔سی پی او نے کہا کہ اس اہم یونٹ کی سکیورٹی انتظامات کے لیے پنجاب کانسٹیبلری اور دیگر اضلا ع سے بھی مزید نفری کی ڈیمانڈ کی گئی ہے ۔سی پی او نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کیمروں کے ذریعے اقبال سٹیڈیم سمیت دیگر تمام اہم پوائنٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا، سکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عمل درامد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے موقع پر ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے 1000 سے زائد ٹریفک وارڈن اور اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں