محکمہ ورکس اینڈ سروسز ، صوبائی وزیرعلی حسن زرداری کے سسٹم کا راج
شیئر کریں
محکمہ ورکس اینڈ سروسز، چیف انجینئر ایوب جونیجو کے سسٹم نے پنجے گاڑ لئے، حفیظ میمن نامی پی ایس کے ذریعے افسران کے تبادلے و تقرریاں ہونے لگیں، حفیظ میمن کا دادو سے حیدرآباد تبادلہ کیا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے ہائی ویز حیدرآباد میں چیف انجینئر ایوب جونیجو کے سسٹم نے پنجے گاڑ لئے پین، چیف انجینئر ایوب جونیجو کو صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری کا فرنٹ مین سمجھا جاتا ہے اور اس عھدے پر تین سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے، ذرائع کے مطابق چیف انجنیئر جونیجو نے کچھ عرصہ قبل پراونشل بلڈنگ دادو کے ٹینڈر کلرک حفیظ میمن کا تبادلہ چیف انجینئر ہائے ویز حیدرآباد کروایا اور اپنا پی ایس کے طور پر تقرر کیا، ذرائع کے مطابق ایوب جونیجو نے سسٹم کی باگ ڈور حفیظ میمن کے حوالے کردی ہے، ذرائع کے مطابق ہائی ویز حیدرآباد میں تمام انجینئر کی تقرریاں و تبادلے حفیظ میمن کے ذریعے کی جاتی ہیں اور اس مد میں کروڑوں روپے وصول کئے جاتے ہیں جبکہ مختلف ٹھیکوں کی مد میں ٹھیکیداروں سے وصولیاں بھی حفیظ میمن ہی کرتا ہے، ایوب جونیجو سسٹم اور ہوسٹل ہائی وے میں اربوں روپے کی کرپشن کی ہوشربا انکشافات آئندہ شامل اشاعت کئے جائیں گے۔