میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وحشی اسرائیل کی دہشت گردی پر دنیا خاموش ، غزہ پر 100 اسرائیلی طیاروں کا حملہ

وحشی اسرائیل کی دہشت گردی پر دنیا خاموش ، غزہ پر 100 اسرائیلی طیاروں کا حملہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عالمی برادری کی امن کی صدائیں۔ جنگ بندی کی التجائیں سب بے کار۔ اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا۔ غزہ کی پٹی پر رات کی تاریکی میں 100 اسرائیلی طیاروں نے حملہ کیا۔ اندھیرے میں ڈوبی غزہ کی پٹی بارود کی برسات سے آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔ مزید درجنوں عمارتیں تباہ۔ نہتے فسلطینیوں کی شہادتیں 8 ہزار ہوگئیں۔ صیہونی فوج نے 3ہزار پانچ سو بچوں کو بھی ابدی نیند سلا دیا۔ فضا سے بارود کی بارش کے ساتھ بری اور بحری کارروائی کی گئی۔ شمالی غزہ پر تین اطراف سے گولے داغے گئے۔۔ القسام بریگیڈز کی جانب سے حملوں کا دفاع کیا گیا ۔ جوابی کارروائی میں اسرائیلی ٹینک اور بکتربند گاڑیاں تباہ کر دیں ادھرفلسطینیوں پر اپنی ہی زمین تنگ کردی گئی ۔ سنگدل صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کا عالمی برادری سے رابطہ کاٹ دیا۔انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند۔ سرحد پر جیمرز لگا دئیے گئے۔ شہری ٹی وی چینلز کی نشریات کے ذریعے اپنے پیاروں کو خیریت سے آگاہ کرنے لگے۔ عالمی ادارہ صحت کا بھی غزہ میں اپنے اسٹاف سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔اسرائیلی فوج نیمغربی میڈیا کو غزہ سے نکل جانے کا پیغام دے دیا۔غزہ میں قیامت سے پہلے قیامت کا منظر ہے۔ 18 ہزار سے زائد زخمی علاج کو ترسنے لگے۔ سیکڑوں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ ایندھن اور ادویات نہ ہونے سے اسپتالوں کا نظام بیٹھ گیا۔ زخمیوں کا علاج ناممکن ہے۔ مردہ خانوں میں جگہ ختم ہونے کے بعد اسپتالوں کے فرش لاشوں سے بھرگئے۔ پیاروں کی شہادت کی خبر ملنے پر ڈاکٹر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے غزہ میں تباہی ناقابل تصور قرار دے دی۔ انتونیوگوتریس نے جنگ زدہ علاقے میں خوراک۔ ادویات اور ایندھن کی فوری فراہمی کا مطالبہ دہرا دیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں