میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایک بات سب لوگ سمجھ لیں ہم کسی سے انتخابی الحاق کا ارادہ نہیں رکھتے،اسد قیصر

ایک بات سب لوگ سمجھ لیں ہم کسی سے انتخابی الحاق کا ارادہ نہیں رکھتے،اسد قیصر

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پہلی بار سب کو پتہ ہے کس کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شفاف آزادانہ انتخابات ہو گئے تو پھر نواز شریف مکمل فارغ ہے۔لگتا ہے اس بار انتخابات میں تاریخی دھاندلی کی جائے گی۔کون اس جمہوریت اور انتخابات کو مانے گا، اس سے استحکام نہیں آئے گا، تحریکیں اٹھیں گی،معیشت پر اثر پڑے گا اور خدانخواستہ انارکی ہوگی۔نواز شریف ڈیل کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے۔نواز شریف بتائیں اب کہاں ہیں ان کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ۔اسد قیصر نے کہا کہ نواز شریف نے کریئر کے آغاز سے لے کر آج تک ڈیلز ہی کی ہیں۔ایک طرف عمران خان کی ضمانت منسوخ اور دوسری جانب مجرم کو ریلیف مل رہا ہے،کیا الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے گا کہ نگران حکومت نے کیسے نواز شریف کی سزا معطل کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں