میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آبادکے داخلی راستے کنٹینرسے بند ، ہزاروں سکیورٹی اہلکار تعینات

اسلام آبادکے داخلی راستے کنٹینرسے بند ، ہزاروں سکیورٹی اہلکار تعینات

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سلسلے میں اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دئیے گئے ہیں تاہم ریڈ زون کے کی طرف جانے والے کئی راستے سیل کر دیئے گئے ،،حفاظتی اقدامات کے تحت ہزاروں اہل کار بھی تعینات کیے گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں جبکہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری بھی منگوالی گئی ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے اہم اور حساس علاقوں کے راستوں پر کنٹینرز پہنچانے کیساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار بھی تعینات کردئیے ہیں۔ سندھ پولیس کے اہلکار بھی اسلام آباد پہنچ چکے ۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے تناظر میں 13 ہزار سے زائد سکیورٹی اہل کار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، اس سلسلے میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری بھی منگوائی گئی اسلام آباد انتظامیہ نے لانگ مارچ کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنا شروع کردئیے ہیں اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ ریڈزون کی جانب جانے والے راستوں کو بھی بند کردیا جائے گا۔دریں اثنا وفاقی دارالحکومت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ کیا، جس میں اسلام آباد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری شریک ہوئی۔ فلیگ مارچ شہر کے مختلف راستوں سے گزرے گا۔ حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانا ہے۔علاوہ ازیں ٹریفک پولیس نے اسلام آباد کے ریڈزون کو سرینا چوک اور نادرا چوک کی جانب سے بند کردیا ہے اس سلسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ریڈزون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ استعمال کیاجاسکتاہے، ریڈزون کی جانب عام ٹریفک کی اجازت نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں