میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کے فوکل پرسن احمد جواد مستعفی

وزیراعظم کے فوکل پرسن احمد جواد مستعفی

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن احمد جواد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ احمد جواد نے اپنے استعفے میں شہباز شریف کو ایک بے اختیار، روایتی اور موروثی سیاست پر گامزن وزیراعظم قرار دیا ہے۔ احمد جواد وزیراعظم شہبازشریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا تھے۔ قبل ازیں وہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات بھی رہ چکے ہیں۔ وزیراعظم کے مستعفی ہونے والے فوکل پرسن احمد جواد نے کہا ہے کہ میری بڑی خدمت یہی ہے کہ میں نے سیاست میں نئے اصول متعارف کرائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی تانگہ پارٹی تھی تو پی ٹی آئی میں شامل ہوا اور اس وقت چھوڑا جب وہ حکومت میں تھی اورطاقت ور تھی، مسلم لیگ ن میں شامل ہوا جب وہ اپوزیشن میں اور کمزور تھی اورچھوڑا جب وہ حکومت میں اور طاقت ور ہے، میری سیاست میں سب سے بڑی خدمت یہی ہے کہ میں نے سیاست میں نئے اصول متعارف کروا دیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں