میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد دیہہ میں 17 غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کا انکشاف

حیدرآباد دیہہ میں 17 غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

حیدرآباد دیہہ میں 17 غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کا انکشاف، ماسٹر پلان اتھارٹی حیدرآباد نے تفصیلات جاری کردیں، زیتون سٹی، نسیم حیدر، مومل سرمست سٹی، ذیان ریزڈنسی، باغ مصطفیٰ غیرقانونی قرار، زارا نور، حبا ریزڈنسی، اریبیہ سٹی، گلشن اقبال، لیک گرین سٹی، زینب ریزڈنسی، 3 اسٹار ریزڈنسی بھی غیرقانونی اسکیموں میں شامل، الاٹیز کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا گیا، تفصیلات کے حیدرآباد دیہی میں 17 غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کا انکشاف ہوا ہے، سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی حیدرآباد ریجن نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے زیتون سٹی، نسیم حیدر، پی ایچ ای ڈی ہائوسنگ اسکیم، ڈی ایچ آر یو وی سٹی، مومل سرمست سٹی، ذیان ریزڈنسی، باغ مصطفیٰ، زارا نور، حبا ریزڈنسی، اربیبہ سٹی، گلشن اقبال، لیک گرین سٹی، گلشن حنیف، علی حیدر ریزڈنسی، زینب ریزڈنسی اور ان اسٹار ریزڈنسی نامی اسکیموں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ اسکیموں کی این او سی نہیں لی گئی، ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکیموں کی مد میں الاٹیز کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا گیا ہے اور اکثر اسکیموں میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کروایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں