میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تبدیلی سرکار میں مہنگائی کا سلسلہ جاری، گھی ،تیل اورچینی مزید مہنگی

تبدیلی سرکار میں مہنگائی کا سلسلہ جاری، گھی ،تیل اورچینی مزید مہنگی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

درجہ دوم گھی کی قیمت میں10 روپے جبکہ درجہ دوم آئل کے قیمت میں5 روپے اضافہ کر دیا گیا ،ڈیلرز نے مزید اضافے کاپرنٹ بھی دکانداروںکو بھجوادیا ۔درجہ دوم گھی کی قیمت10 روپے اضافے سے 325 روپے سے بڑھ کر 335 روپے کلو ہوگئی جبکہ درجہ دوم خوردنی آئل کی قیمت 5 روپے اضافے سے 355 روپے سے بڑھ کر 360 روپے لیٹر ہوگئی ۔پرچون دکانداروںکے مطابق ڈیلرز نے مزید اضافے کا پرنٹ بھی بھجوادیا ہے جس سے قیمت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ جبکہکراچی کے ہول سیل بازار میں چینی 6 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی۔ایک دن میں چھ روپے بڑھنے کے بعد کراچی کے ہول سیل بازار میں فی کلو چینی کی قیمت 116 روپے ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز چینی کی ایکس مل قیمت 5 روپے بڑھ کر 113 روپے کیے جانے کے بعد ہول سیل بازار میں چینی کی قیمت تیز ہوگئی۔ ہول سیل بازار میں 50 کلو چینی کا تھیلہ 5 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت بڑھنے کا اثر دکانوں پر موجود چینی کا اسٹاک ختم ہونے کے بعد نظر آئے گا۔ریٹیل بازار میں چینی کی فروخت 115 روپے سے 120 روپے کے درمیان ہو رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں