میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بم سے اڑاناہے توایس بی سی اے کواڑائو، مصطفی کمال

بم سے اڑاناہے توایس بی سی اے کواڑائو، مصطفی کمال

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاورغیرقانونی ہونے پر ان لوگوں کا کیا قصور ہے ، لال مسجد والا کاواقعہ ہم آج بھی بھگت رہے ہیں، نسلہ ٹاور کو لال مسجد نہ بنایا جائے۔ بم سے اڑانا ہے تو ایس بی سی اے کی بلدنگ اڑا دیں، سب کا بس صرف کراچی والوں پر ہی چل رہا ہے۔بدھ کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ شہر کی بدقسمتی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ یہاں بارشوں میں کرنٹ سے نوجوان مر جاتے ہیں۔ نالے بھر جانے سے کئی گھر تباہ ہوجاتے ہیں۔ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا، کچرا نہیں اٹھتا۔انہوںنے کہا کہ عدالت نے دستاویزات کی تصدیق کے لیے کوئی کھڑکی بنا رکھی ہے کیا؟ تمام دستاویزات چیک کر کے لوگوں نے یہاں فلیٹ لیے۔ اچانک سے کہہ دیا گیا بلڈنگ غیر قانونی ہے۔اس وقت کے افسران کو پکڑنا تھا، پہلے جنہوں نے اس بلڈنگ کی منظوری دی۔ پہلے ان افسران کو بم سے اڑایا جاتا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو ڈاکو بولا جارہا ہے، مگر اس ڈاکو کو پکڑے گا کون؟ ڈاکوں کو پکڑنے کے آڈر کیوں پاس نہیں ہو رہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ڈیم کے پیسے جمع کر رہے تھے۔ اربوں روپے جمع کیے، کہا گیا ڈیم کہا گیا پیسہ؟ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا بیٹا پیسے لے کر باپ سے مسلہ حل کروا رہا تھا۔مصطفی کمال نے کہا کہ یہاں کے لوگ ابھی بھی ہمت سے کام لے رہے ہیں۔ قانون ہاتھ میں نہیں لے رہے۔ آرڈر میں مکینوں کو پیسہ دینے کا کہا ہے۔ آڈر کے صرف گرانے والے حصہ پر عمل ہو رہا ہے۔ کمشنر کراچی بلڈر کو بلائیں، پیسہ دلوائیں اور بلڈنگ گرا دیں۔چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ اداروں نے فوری بجلی گیس اور پانی کاٹ دیا۔انہوںنے کہا کہ عمارت کو بم سے اڑائیں گے تو کوئی ہم باندھ کر آگے نہیں آجائیں گے، لیکن آواز اٹھائیں گے۔ بم سے اڑانا ہے تو ایس بی سی اے کی بلدنگ اڑا دیں۔ وہ بلڈنگ ہر جگہ غیرقانونی تعمیرات کروا رہی ہے۔ میری باتیں بری لگیں گی، مگر ہم صرف اللہ سے ڈرتے ہیں۔ طاقت صرف کراچی والوں کو دکھانی ہوتی ہے۔ جو حق بات اور سچ ہوگی ہم وہ کہیں گے، سب کا بس کراچی والوں پر ہی چل رہاہے؟ کیوں کہ یہ لوگ کلاشنکوف لٹکائے نہیں پھرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں