میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت معاملات مزید خراب کر رہی ہے، کالعدم ٹی ایل پی کا ردعمل

حکومت معاملات مزید خراب کر رہی ہے، کالعدم ٹی ایل پی کا ردعمل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت معاملات کو سلجھانے کی بجائے مزید خراب کر رہی ہے، ریلی کے شرکا کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ حکومت نے جو معاہدہ کیا اسے خود توڑا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کالعدم ٹی ایل پی کے ترجمان نے کہا کہ فواد چوہدری حقائق سے نظریں مت چرائیں، ہم سیاسی جماعت ہیں جو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، ہماری تحریک زیر زمین جدوجہد پر یقین نہیں رکھتی، ہمارا ون لائن ایجنڈا ناموس رسالت کا ہے۔ترجمان کے مطابق فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کا معاملہ اسمبلی میں لے جانے کا وعدہ حکومت نے کیا تھا، حکومت اپنے ہر وعدے سے پھر گئی اور تشدد کا راستہ اپنایا، جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ کنٹینر لگا کر عوام کو تکلیف میں حکومت نے مبتلا کیا، جی ٹی روڈ پر خندقیں کھود کر ٹریفک کی روانی حکومت نے متاثر کی۔ترجمان کالعدم تحریک لبیک نے کہا کہ تحریک پر دہشتگردی کا ٹھپہ لگانے سے پہلے مقتدر حلقے اپنے گریبان میں جھانکیں، ہم ایک مذہبی اورپنجاب کی تیسری بڑی سیاسی قوت ہیں جس کا اظہار وزیر داخلہ نے بھی کیا۔ترجمان کالعدم تحریک لبیک کے مطابق عسکریت گروپ وہ ہے جنہوں نے126 دن کا دھرنا دیا، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں