میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قاسم آباد میں سرکاری زمینوں پر مزید قبضوں کا انکشاف

قاسم آباد میں سرکاری زمینوں پر مزید قبضوں کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) قاسم آباد میں سرکاری سرپرستی میں سرکاری زمینوں پر مزید قبضون کا انکشاف، گوٹھ قادر بخش ڈومرو میں سرکاری زمین پر پلازہ بنا دیا گیا، اینٹی کرپشن نے الزیب ہائیٹس کی تعمیر و نقشے میں ہیرپھیر کی تحقیقات شروع کردین، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رکارڈ طلب، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں سرکاری زمنیون پر قبضون کا سلسلہ جاری ہے اور اسے حوالے سے مزید قبضون کا انکشاف ہوا ہے، اینٹی کرپشن نے قاسم آباد کے الزیب ہائیٹس کے خلاف تحقیقات شروع کرکے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رکارڈ طلب کرلیا ہے، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق قاسم آباد کے گوٹھ قادر بخش ڈومرو میں سرکاری زمین پر الزیب ہائیٹس کے نام سے پلازہ تعمیر کیا گیا جس کے الاٹیز کو ابھی تک رجسٹری نہ مل سکی ہے جبکہ پلازہ کے نقشے میں ہیرپھیر کرکے پارکنگ ختم کرکے گرائونڈ فلور پر بھی دو فلیٹ بنا دئے گئے ہیں جبکہ پارکنگ کی سہولت ہی موجود نہیں ہے. اس حوالے سے اینٹی کرپشن نے محکمہ روینیو سمیت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رکارڈ طلب کرلیا ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں