حیدرآباد بااثر بلڈر کے فرنٹ مین کے آگے ضلعی انتظامیہ بے بس
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز خاصخیلی) "فلٹر پلانٹ پر قبضہ کرنے والے بااثر بلڈر کے فرنٹ میں کے آگے ضلع انتظامیہ بے بس، شہر کے مختلف سرکاری املاک پر سرکاری سرپرستی میں قبضون کا سلسلہ جاری، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی بغیر تصدیق کے این او سیز جاری کرنی لگی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سرکاری سرپرستی میں سرکاری املاک پر قبضون کا سلسلہ جاری ہے، کچھ عرصہ قبل قاسم آباد کے گوٹھ قادر بخش ڈومرو میں سرکاری فلٹر پلانٹ پر قبضہ کرکے اسے مہندم کرکے سامان غائب کردیا گیا تھا، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی ہدایات کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد گدا حسین سومرو کارروائی کرنی سے گریزان ہیں اور ضلع انتظامیہ بااثر بلڈر کے فرنٹ میں اسٹیٹ ایجنٹ بدرالدین بھٹو کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے، ذرائع کے مطابق قاسم آباد میں اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد کی آشیرواد سے قبضہ گروپ سرگرم ہے جوکہ دہڑا دہڑ سرکاری املاک پر قبضے کرکے پراجیکٹس لانچ کر رہا ہے، دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے افسران بھی بھاری رشوت کے عیوض زمین کے کاغذات کی بغیر تصدیق کے پراجیکٹس کی این او سیز جاری کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق قاسم آباد سینکڑوں پراجیکٹس سرکاری زمنیون پر بنائی جا رہے ہیں جن کی جعلی کاغذات بنا کر جعلسازی کے ذریعے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے این او سی لی جاتی ہے.۔