میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر لے، منیر اکرم

پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر لے، منیر اکرم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنا ان کی خارجی و داخلی مجبوریوں کے سبب ہے۔ تاہم پاکستان فلسطین کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کے اصولی موقف سے انحراف نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا بنیادی اصول کے خلاف ہو گا اور پاکستان اس قدر کمزور ریاست نہیں ہے کہ اسے بنیادی اصول سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا جا سکے۔ امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ سے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے بعد سے دنیا بھر کی خود ارادیت کی عوامی تحریکوں کی حمایت پاکستان کا بنیادی اصول رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بنیادی اصول کے تحت ہی پاکستان کا کشمیر پر مقف ہے اور فلسطین پر اسلام آباد کا مقف بھی اسی اصول کی بنیاد پر ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ کہ جو عرب ممالک اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کر رہے ہیں ان کی مجبوریاں ہیں لیکن پاکستان نے اپنی پالیسی اور مفادات کو دیکھنا ہے۔منیر اکرم کے بقول پاکستان 22 کروڑ آبادی کا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، جوہری قوت و عسکری طاقت رکھتا ہے اسے دبا کے ذریعے پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان کے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے بطور رکن منتخب ہونے کو ملک کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا پاکستان کی عزت کرتی ہے اور اقوامِ عالم کے فورم پر ہماری وسیع حمایت موجود ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں