میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں پولیس سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ تین اہلکار ہلاک،33زخمی

افغانستان میں پولیس سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ تین اہلکار ہلاک،33زخمی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

صوبے خوست میں پولیس سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3اہلکار ہلاک اور 33زخمی ہوگئے جب کہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے خوست میں صبح 6 بجے دہشت گردوں نے پولیس اسپیشل یونٹ سینٹر پر حملہ کیا، حملہ آوروں نے پہلے پولیس سینٹر کی دیوار کو کار بم دھماکے سے اڑایا اور پھر اندر داخل ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کرکے علاقے کو کسی بھی قسم کی آمدورفت کے لیے سیل کردیا گیا ہے۔افغان صوبے خوست کے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی ایک اور کار کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا جب کہ پولیس سینٹر کی دیگر عمارتوں کو کلیئر کرکے حملہ آوروں کو ایک عمارت تک محدود کردیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی فورسز کا ان سے مقابلہ جاری ہے۔افغان میڈیا کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے جب کہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں