خواجہ آصف ہرجانہ کیس ، وزیراعظم عمران خان سے جواب طلب
شیئر کریں
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف ہرجانے کیس میں وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف دس ارب روپے ہرجانہ کا کیس سے متعلق ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ خواجہ آصف کی نااہلی کا حکم اسی عدالت نے دیا تھا، خواجہ آصف کو اس بینچ پر اعتراض تو نہیں،اس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو آپ کے کیس سننے پر کوئی اعتراض نہیں۔خواجہ آصف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ 2012ء سے عمران خان کا ہرجانہ کیس زیر التوا ہے جس پر عدالت نے کیس کی مختصر سماعت کے بعد سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان کوبھی نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت دوہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ یادرہے کہ خواجہ آصف نے شوکت خانم اور فارن فنڈنگ کے حوالے سے دوہزار بارہ میں عمران خان پر الزامات لگائے تھے ۔