نواز شریف کی صحت ، اگلے 48 گھنٹے تشویشناک قرار
ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
سروسز ہسپتا ل میں زیر علاج سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں نے اگلے 48 گھنٹے تشویش ناک قرار دے دیئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کی صحت کے معاملہ پر ڈاکٹرز کی تشویش بڑھنے لگی ہے کیوں کہ پلیٹ لیٹس کے لیے لگائے جانے والے انجکشنز اور اسٹیرائیڈز نواز شریف کے لیے مزید طبی مسائل کھڑے کرنے لگے ہیں۔ انجکشنز اور اسٹیرائیڈز کے باعث نواز شریف کے گردوں پر اثر ہونے لگا جس کے بعد ٹیسٹ کرائے گئے جن کی رپورٹس تسلی بخش نہیں آئیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ دل کی بیماری کے باعث دی جانے والی ادویات ہلیٹ لیٹس پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔