میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بھتہ خور پھر متحرک، تاجر کو 10 لاکھ روپے کی پرچی موصول

کراچی میں بھتہ خور پھر متحرک، تاجر کو 10 لاکھ روپے کی پرچی موصول

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی میں بھتہ خور پھر پنپنے لگے، لیاری کے تاجر کو گینگ وار کمانڈر کے نام سے بھتے کی پرچی موصول ہوئی جس میں 10 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کر دیا۔کراچی میں پرانے بھتہ خوروں نے نیا انداز اختیار کر لیا، بھتہ وصولی کے لیے گینگ وار کمانڈر کا نام استعمال کیا گیا ہے۔ محبوب نامی تاجر کو لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے نام سے پرچی موصول ہوئی، نامعلوم موٹر سائیکل سوار 10 لاکھ بھتے کا مطالبہ کرنے کے بعد پرچی دیکر فرار ہو گئے۔بھتہ خوری کی اطلاع لیاری کے بغدادی تھانے کو دے دی گئی ہے، چند روز کے دوران شہر قائد میں بھتہ خوری کی یہ تیسری واردات رپورٹ ہوئی ہے، لیاری گینگ وار کے کارندوں کی دوبارہ انٹری سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں