میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کنٹرول لائن، پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا، ہرجارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، میجر جنرل آصف غفور

کنٹرول لائن، پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا، ہرجارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، میجر جنرل آصف غفور

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا، بھارتی چھوٹاڈرون لائن اف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹرمیں جاسوسی کے دوران گرایاگیا پاک فوج تباہ شدہ بھارتی جاسوس طیارے کا ملبہ قبضے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہاہے وہ کشمیریوں کو انکے حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد سے نہیں روک سکتا ،ہفتہ کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور باجوہ نے کشمیر پر بھارتی قبضہ کو ستر سال ہونے پر اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کررہی ہے تاکہ ان کی آواز کو دبایا جاسکے لیکن کشمیریوں کی جدوجہد اور حق خو ارادیت ایسے ہتھکنڈوں سے نہیں روکا جاسکتا ہے، ترجمان آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ 2017ء میں بھارتی فوج نے 1140مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور 2016ء میں 2015 382ء میں 2014 248میں 315مرتبہ سویلین آبادی پر فائرنگ کرکے بے شمار بے گناہوں اور معصوموں کو شہید اور زخمی کیا جس کی پاکستان نے ہمیشہ مذمت کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں