کمزور اور طاقتور کیلئے الگ الگ قوانین ، چوروں ڈاکوئوں کو چالیس گاڑیوں کا پروٹوکول ملتا ہے، عمران خان
شیئر کریں
اپر دیر (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے بڑے ڈاکوئوں کو جیلوں میں ڈالا جائے ٗلوٹا ہوا پیسہ واپس منگوا کر اپنی عوام پر خرچ کیا جائے ٗدور نبوت میں کمزور اور طاقتورکے لیے ایک ہی قانون تھا ٗہم ملک کو عظیم بنائیںگے ٗ پاک چین راہداری منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے دعاگو ہوں ٗمنصوبہ دونوں ممالک کے عوام پر مثبت اثرات مرتب کرے گا ٗبلاول کو اردو بولنی نہیں آتی ٗجس بچے نے ایک دن نوکری نہ کی ہو وہ ملک کی کیسے سربراہی کرسکتا ہے۔اپردیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ شاندار استقبال پر دیر کے لوگوں کا شکریہ اداکرتا ہوں ٗنیا پاکستان نوجوانوں کے لیے بنے گا، ہم اس ملک کو ایک عظیم قوم بنائیں گے ٗ اللہ کی برکت کبھی اس قوم پر نہیں آتی جس میں ظلم اور ناانصافی ہوتی ہے جس قوم میں عدل اور انصاف کا نظام ہوتا ہے وہاں اللہ کی برکت آتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری سب سے بڑی تباہی کا سبب یہ ہے کہ چھوٹا چور جیل میں جاتاہے اور بڑے ڈاکو کو 40 گاڑیوں کا پروٹوکول ملتا ہے اور اس کا وی آئی پی احتساب ہوتا ہے ٗپاکستان کے جیلوں میں جو چور ہیں ان کی ساری چوری کی قیمت لگالو تو نواز شریف کے ایک لندن کے محل کے برابر بنے گی۔ عمران خان نے کہاکہ چوری کوئی کرتا ہے قیمت قوم ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور نوازشریف ملک کے سب سے بڑے ڈاکو اور لٹیرے ہیں ٗڈاکہ مار کر پیسہ باہر لے جانے کو منی لانڈرنگ کہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے اس ملک کو وہ ملک بنانا ہے جہاں انصاف ہو ٗآنے والے دنوں میں جو نیا پاکستان بنے گا ٗوہ نوجوانوں کے لیے ہو گا ٗچیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اللہ کی برکت کبھی اس قوم پر نہیں آتی جس میں ظلم اور ناانصافی ہوتی ہے ٗدور نبوت میں کمزور اور طاقتورکے لیے ایک ہی قانون تھا،اْس نظام میں اگر طاقتور کو سزا ملتی تو وہ یہ نہیں کہتا تھا کہ مجھے کیوں نکالا۔انہوں نے کہا کہ ہماری تباہی کا سبب کمزور اور طاقتور کے لیے الگ الگ قوانین ہیں،بڑے چور اور ڈاکوئوں کو چالیس گاڑیوں کا پروٹوکول ملتا ہے۔