نوازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا
شیئر کریں
اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف 29اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے جس کے بعد دو نومبر کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔ وطن واپسی پر سابق وزیراعظم 3اور 7نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔
میرے دکھ کی دوا کرے کوئی
سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل سعودی عرب سے سامنے آنے والی یہ آخری تصویر ہے، جس میں ان کی فکرمندی اور پریشانی کے آثار نمایاں ہیں، توقع کی جارہی تھی کہ وہ پاکستان واپس تشریف لائیں گے مگر انہوں نے پاکستان آنے کے بجائے لندن واپس جانے کو ترجیح دی۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان سے ملاقات کرنا چاہتے تھے جو نہ ہوسکی۔ انہوں نے سابق فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے ذریعے بھی سعودی حکمرانوں سے اپنے معاملات طے کرانے چاہے مگر جنرل (ر) راحیل شریف سے بھی ملاقات میں کامیاب نہ ہوسکے۔ ایک اطلاع کے مطابق ان کی واحد اہم ملاقات ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہوسکی ہے مگر یہ ملاقات بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکی جس کے باعث سابق وزیراعظم نے پاکستان آنے کے بجائے واپسی لندن روانگی کو ترجیح دی