میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتظامیہ کراچی پولیس کا کارنامہ فرانزک آئی پی ایس مشین خراب

انتظامیہ کراچی پولیس کا کارنامہ فرانزک آئی پی ایس مشین خراب

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی پولیس انتظامیہ کا ایک اور کارنامہ مْلکی تاریخ میں لکھے جانے کے قابل ہو گیا کراچی پولیس کے جدید ٹیکنالوجی کے دعوے غیر مؤثر ثابت ہونے لگے دہشتگردوں اور سٹریٹ کرائم سے وابستہ ملزمان کے خلاف ثبوت مہیا کرنے والی فرانزک(آئی پی ایس) مشین کو خراب ہوئے چاہ ماہ گزر گئے فرانزک آئی پی ایس سسٹم خراب ہونے کی صورت میں شہر میں دہشتگردوں اور سٹریٹ کرائم کے ملزمان کو فائدہ پہنچنے لگا چونکہ ملزمان سے برآمد شدہ اسلحہ فرانزک رپورٹ کے لیئے بھیجا جاتا ہے پھر اس رپورٹ کو ثبوت کے طور پر تحقیقاتی ادارے گرفتار ملزم کے نیٹ ورک تک پہچنے میں کامیاب بھی ہوتے ہیں اسی فرانزک رپورٹ کو مدِ نظر رکھ کر ملزمان کے خلاف عدلیہ کو ثبوت مہیا کیئے جاتے ہیں تاکہ ملزمان کو سزائیں ہو سکیں زرائع نے بتایا ہے چار ماہ کے دوران شہر میں ہزاروں واقعات رونما ہوئے ہیں جن کی پیش رفت کے لیئے اسلحہ کو فرانزک رپورٹ کے لیئے بھیجا گیا تھا جب سسٹم ہی خراب ہے تو ملزمان کے خلاف خاک پیش رفت ہو گی مشین کی خرابی سے تفتیش کے نظام میں رکاوٹ پیدا ہو گی جس کا براہ راست دہشتگردوں اور سٹریٹ کرائم کے ملزمان کو فائدہ پہچے گا جو کراچی انتظامیہ پولیس کے انتظامات پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں