میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موبائل، ایل ای ڈی لائٹ کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا انکشاف

موبائل، ایل ای ڈی لائٹ کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر قائد میں موبائل اور ایل ای ڈی لائٹ کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کے کاروبار کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے نے صدر کے علاقے میں ایک دفتر پر چھاپا مار کر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جو موبائل اور ایل ای ڈی لائٹس کی آڑ میں غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل سے حوالہ ہنڈی کے ثبوت ملے ہیں، ملزمان اب تک پاکستانی 1 ارب روپے سے زائد رقم حوالہ کر چکے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق شہزاد نامی شخص لاہور سے چینی کرنسی فراہم کرتا ہے، شہزاد نے ساڑھے 7 کروڑ روپے تک چینی کرنسی فراہم کی، جب کہ ملزم سلمان نے صدر کے موبائل کا کام کرنے والے دکان داروں کو رقم فراہم کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں