میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کا انتخابی فہرستوں سے متعلق اہم فیصلہ

انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کا انتخابی فہرستوں سے متعلق اہم فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عام انتخابات کی تیاریاں،الیکشن کمیشن نے ووٹرز لسٹوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 20 جولائی کو انتخابی فہرستیں منجمد کی تھیں تاہم اب الیکشن کمیشن نے ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کر دی ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستیں 25 اکتوبر تک غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تمام اہل افراد ووٹ کے اندراج،اخراج اور منتقلی کو 25 اکتوبر تک یقینی بنائیں،شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ اور فہرست شائع کی تھی۔ عوام کی آگاہی کیلئے فارم 5 کا بھی اجراء کیا گیا۔ فہرست کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات متعلقہ حلقہ کا ووٹر کرسکتا ہے،ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 27 ستمبر سے 26 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی اور اعتراضات جمع کرانے والے کیلئے لازم ہے کہ وہ متعلقہ حلقے کا ووٹر ہو۔ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست کے مطابق ضلع کے نقشے الیکشن کمیشن سے قیمت ادا کرکے لیے جاسکتے ہیں۔ ڈی آئی خان اور ٹانک کو ملا کر قومی اسمبلی کی 3 نشستیں کر دی گئیں،ڈی آئی خان کی پہلے دو اور ٹانک کی قومی اسمبلی کی ایک نشست تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کی ملا کر ایک نشست کر دی گئی،جنوبی وزیرستان کی پہلے صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں