میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں بھتہ خوری میں ملوث بلڈنگ کنٹرول کے5 افسران معطل

حیدرآباد میں بھتہ خوری میں ملوث بلڈنگ کنٹرول کے5 افسران معطل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) روزنامہ جرأت کی خبروں پر ایکشن، حیدرآباد میں بھتہ خوری میں ملوث بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی 5 افسران معطل، ڈائریکٹر جنرل کے احکامات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد قریشی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر عابد تالپور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنگزیب رضی، سینئر بلڈنگ انسپکٹر ساجد اقبال اور بلڈنگ انسپکٹر انیل قائمخانی معطل، نوٹیفکیشن جاری، تفصیلات کے مطابق روزنامہ جرأت کی جانب سے حیدرآباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی جانب سے بھتہ خوری کی خبروں کی اشاعت کے بعد ڈائریکٹر جنرل نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے 5 افسران کو معطل کردیا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل کے احکامات پر ریجنل ڈائریکٹر مشتاق ابراہیم سومرو نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لطیف آباد محمد ارشد قریشی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر عابد تالپور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنگزیب رضی، سینئر بلڈنگ انسپکٹر ساجد اقبال اور بلڈنگ انسپکٹر انیل خان قائمخانی کو معطل کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر میں رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، واضح رہے کہ مذکورہ افسران کے خلاف غیرقانونی تعمیرات اور ڈیمولیشن کے نام پر بھتہ خوری کے شکایات تھیں اور روزنامہ جرأت نے حیدرآباد میں مذکورہ افسران کی منظم بھتہ خوری اور عوامی شکایات کو مسلسل شائع کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں