میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف نے شہباز شریف کو اہم ٹاسک سونپ دیا،آج وطن واپسی کا امکان

نواز شریف نے شہباز شریف کو اہم ٹاسک سونپ دیا،آج وطن واپسی کا امکان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی واپسی کے معاملے پر پارٹی صدر شہباز شریف کو اہم ٹاسک سونپ دیا جس کے باعث شہباز شریف کی آج ( جمعرات ) وطن واپسی کا امکان ہے ۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے اپنی واپسی کے معاملے پر پارٹی صدر شہباز شریف کو پاکستان جاکرقانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ شہباز شریف آج ( جمعرات ) لندن سے پاکستان پہنچیں گے اور قانونی ٹیم سے اہم مشاورتی میٹنگ کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز قائد (ن) لیگ کے استقبال کی تیاریوں کی نگرانی کریں گی اور اس سلسلے میں پارٹی کے عہدیداروں، ونگز اور تنظیموں کو متحرک کریں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے تمام لیگی رہنمائوں کو بیرون ملک سفر سے روک کر نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کی تھی۔قبل ازیں لندن میں ہونے والی اہم میٹنگ میں نواز شریف نے پارٹی احتساب کا بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے مستقبل سے کھیلنے والوں کا احتساب کیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں