میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہی ہونگے،تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمشنر سندھ

کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہی ہونگے،تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمشنر سندھ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر2022 کو ہی ہونگے۔اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے ترجمان نے کہا کہ کراچی ڈویژن میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 237 ملیر اا اور این اے 239 کورنگی کراچی میں 16 اکتوبر 2022 اور بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر 2022 کو ہونگے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں جونہی حالات بہتر ہوں گے تو وہاں بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جلد کرایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اگلے چند ماہ تک انتخابات نہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام تیاریاں جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں