میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف کھیلنا ہے، عمران خان کی آڈیو بھی لیک ہو گئی

امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف کھیلنا ہے، عمران خان کی آڈیو بھی لیک ہو گئی

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک ہو گئی۔ جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کہہ رہے ہیں امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف کھیلنا ہے۔ سامنے آنے والی آڈیو کلپ میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب ہمیں صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔ اس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں،آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں۔ اعظم خان نے کہا کہ اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو میں نے سوچا ہے کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے؟ اعظم خان نے اپنی تجویز بتاتے ہوئے آگے کہا کہ ایک میٹنگ کریں شاہ محمود قریشی اور فارن سیکریٹری کی جس میں شاہ محمود لیٹر پڑھ کر سنائیں گے اور وہ جو بھی پڑھ کر سنائیں گے اس کو کاپی میں بدل دیں گے، وہ میں منٹس میں کر دوں گا، فارن سیکریٹری نے یہ چیز بنا دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں