اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا
جرات ڈیسک
بدھ, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے بطور وفاقی وزیر کے حلف اٹھا لیا۔ بدھ کو اسحاق ڈار کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسحاق ڈار سے وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔